واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا کی جانب سے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں ہونے والے خودکش حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع کی مذمت کی گئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے مذمتی بیان میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکا بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں ہونے والے خودکش حملوں کی مذمت کرتا ہے جن میں نمازیوں سمیت دیگر افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: مستونگ میں خودکش دھماکا، ڈی ایس پی سمیت 51 افراد جاں بحق،60 سے زائد زخمی
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا ہے کہ پاکستانی بلا خوف و خطر اپنے عقیدے پر عمل کرنے کے مستحق ہیں، ہم ان خاندانوں کے ساتھ گہری تعزیت کرتے ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔
The U.S. condemns suicide attacks in Balochistan and Khyber Pakhtunkhwa that killed and injured worshippers and others. Pakistanis deserve to practice their faith without fear. Our deep condolences to families who lost their loved ones.
— Matthew Miller (@StateDeptSpox) September 29, 2023