میکسیکو : گرجاگھر کی چھت گرنےسے 10 افراد ہلاک

Published On 02 October,2023 03:24 pm

میکسیکو سٹی : (ویب ڈیسک ) میکسیکو میں گرجاگھر کی چھت گرنے سے 10 افراد ہلاک ہوگئےجبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ میکسیکوکے ساحلی شہر سیوڈیڈ میڈرو میں پیش آیا جہاں سانٹا کروز گرجاگھر کی چھت نیچے آگری جس کے نتیجے میں وہاں  موجود 50سے زائد افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق ہسپتال میں اب تک 10 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جس میں 2 بچے بھی شامل ہیں، حادثے کے وقت گرجاگھر میں 100 افراد موجود تھے۔

پولیس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے ہیں جنہیں نکالنے کا کام جاری ہے اور ملبے تلے تمام افراد کو ڈھونڈ لیا گیا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق گرجا گھر میں حادثے کے وقت ایک تقریب جاری تھی ۔

واضح رہے کہ سیوڈیڈ میڈرو کی آبادی 200,000 کے قریب ہے اور یہ خلیج میکسیکو کے ساحل پر واقع ہے۔