کانگریس قانون سازی کرتی ہے تو اسے قبول کروں گا: امریکی صدر جوبائیڈن

Published On 07 October,2023 06:43 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا کے ایوان نمائندگان میں سپیکر کے انتخاب کیلئے کوششیں جاری ہیں جبکہ دوسری جانب صدر جوبائیڈن کسی بھی نئے سپیکر کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ میں تعمیراتی کام کرنا چاہتا ہوں اس کے علاوہ میرے پاس کوئی انتخاب نہیں ہے، اگر کانگریس کوئی بھی قانون سازی کرتی ہے تو میں اس کو قبول کروں گا۔

حکومتی شٹ ڈاؤن کی 17 نومبر کی ڈیڈ لائن دوبارہ قریب آ رہی ہے جبکہ ریپبلکنز کیون مکارتھی کی جگہ نیا سپیکر لانے کی سرتوڑ کوششیں کر رہے ہیں، ایوان نمائندگان میں ریپبلکنز کو 9 ارکان سے سبقت حاصل ہے جس کے ساتھ وہ اپنا سپیکر لانا چاہتے ہیں۔