ایک بھی فلسطینی غزہ نہیں چھوڑے گا، حماس کے سربراہ کا اعلان

Published On 14 October,2023 11:18 pm

غزہ: (دنیا نیوز) حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے کہا کہ ایک بھی فلسطینی غزہ نہیں چھوڑے گا۔

حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے کہا کہ کوئی فلسطینی بھی مصر ہجرت نہیں کرے گا، مصر ہمارا مسلم برادر ملک ہے اور مصری ہمارے بھائی ہیں، لیکن مصر نقل مکانی کرنا اس مسئلے کا حل نہیں ہے، تمام فلسطینیوں کا فیصلہ یہ ہے کہ ہم اپنے ملک میں رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا غزہ سے فلسطینیوں کے انخلاء کا الٹی میٹم خطرناک ہے: انتونیو گوتریس

اسماعیل ہانیہ نے مزید کہا کہ امریکا اور اسرائیل کے گٹھ جوڑ کو ہر صورت میں ہم ناکام بنا دیں گے۔