غزہ: (دنیا نیوز) غزہ میں ہسپتال پر اسرائیل کے فضائی حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والی بچی کی دلخراش وصیت سامنے آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک بچوں اور عورتوں سمیت 4 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، گزشتہ دنوں غزہ میں ہسپتال پر بمباری کے نتیجے میں 500 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے جن میں بچی حیا بھی شامل تھی۔
غزہ کے ہسپتال پر بمباری کے چند روز بعد فلسطینی بچی حیا کی دلخراش وصیت سامنے آئی ہے، شہید بچی حیا نے سادہ کاغذ پر وصیت لکھی ہے۔
بچی کا اپنی وصیت میں کہنا ہے کہ میرے جوتے غریب بچوں کو صاف کر کے دیئے جائیں، میری پاکٹ منی سے 45 شیکل ماں کو 5 بھائی ہاشم، 5 بہن ذینہ، 5 دادی اور 5 شیکل پھوپھی کو دیئے جائیں، کھلونے بہن اور سہیلیوں جبکہ میرے کپڑے کزنوں کو دیئے جائیں۔