نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ نے اسرائیل سے انسانی بنیادوں پر غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی اور بلا رکاوٹ امداد کی فراہم کا اختیار دینے کا مطالبہ کر دیا۔
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں پینے کا پانی ختم ہو چکا ہے، بچے گندا پانی پینے پر مجبور ہیں، لوگ اگر اسرائیلی فوج کے حملوں سے نہيں مرے تو آلودگی اور وبائی امراض سے مر جائيں گے۔
انتونیو گوتریس نے رفاہ کراسنگ نہ کھلنے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ رفاہ کراسنگ جائیں اور دل نہ ٹوٹے یہ ممکن نہیں، غزہ کے 20 لاکھ افراد کیلئے کھانا، پانی، دوا اور ایندھن موجود نہیں اور کراسنگ کے اس پار ٹرکس میں سارا سامان موجود ہے، جتنی جلدی ممکن ہو امدادی سامان کے ان ٹرکوں کو یہاں سے غزہ بھیجا جائے۔