ایلون مسک نے تیسری عالمی جنگ سے خبردار کردیا

Published On 25 October,2023 12:31 pm

نیویارک : (ویب ڈیسک ) دنیا کے ارب پتی و ٹیکنالوجی کمپنیز کے مالک ایلون مسک نے کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان ہونیوالی حالیہ جنگ اور روس و یوکرین جنگ کے تناظر میں تیسری عالمی جنگ کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

ایلون مسک نے اپنے سوشل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم ایکس پر ایک انٹرویو میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ تیسری عالمی جنگ ایک تہذیبی خطرہ ہے جس سے ہم شاید ٹھیک نہ ہوں، اس لیے ہمیں تیسری عالمی جنگ سے بچنے کو ترجیح دینے کی ضرورت ہے، جنگ سے بچنے کی سوچ بہت اہمیت رکھتی ہے۔

حماس کے اچانک حملے کی وجہ سے غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے مسک نے کہا کہ روس، چین اور ایران کے اتحاد سے امریکا کو مشکل میں ڈالا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یوکرین میں امن تک پہنچنے کی ضرورت ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں روس کے ساتھ معمول کے تعلقات بحال کرنے میں دیر نہیں کرنی چاہیے۔

قبل ازیں امریکی رب پتی نے یوکرین میں جنگ ختم کرنے کی تجویز بھی پیش کی تھی، جس سے یوکرین کا بڑا حصہ روس کو دے دینے کا کہا تھ اتاہم اب دوبارہ جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ روس کے خلاف جنگ ایک منجمد تنازع ہے۔