ماسکو: (دنیا نیوز) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ ہم دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں لیکن انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہر گز برادشت نہیں کریں گے۔
روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ پر بمباری بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، نہتے شہریوں پر طاقت کا اندھا دھند استعمال کرنا بالکل غلط ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر غزہ کو تباہ کر دیا جاتا ہے تو غزہ کے رہائشی کہاں جائیں گے؟ اگر غزہ میں حملے جاری رہے تو یہ نقصان کئی دہائیوں تک تباہی پیدا کرے گا۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے مزید کہا کہ غزہ میں بمباری فوری طور پر بند ہونی چاہئے۔