واشنگٹن: (دنیا نیوز) وائٹ ہاؤس کی جانب سے رواں ماہ چین کے صدر شی جن پنگ اور جوبائیڈن کی ملاقات کا امکان ظاہر کر دیا گیا ہے۔
ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکا شی جن پنگ اور جوبائیڈن کی ملاقات چاہتا ہے، چینی صدر شی جن پنگ اور امریکی صدر کی رواں ماہ نومبر میں ملاقات ہو سکتی ہے۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا کہ چین سے تعمیری بات چیت کرنا چاہتے ہیں، دونوں سربراہوں کی ملاقات ایشیا پیسیفک اکنامک فورم یا وائٹ ہاؤس میں ہونے کا امکان ہے۔