دوحہ: (دنیا نیوز) قطری وزیراعظم محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے کہا کہ حماس اور اسرائیل کے مابین جنگ بندی کےلئے کوششیں کررہے ہیں۔
قطری وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ کے الشفا ہسپتال میں جو کچھ ہوا وہ جرم ہے،غزہ میں قید یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کوششیں جاری ہیں، یرغمالیوں کی رہائی کیلئے مذاکرات میں جو چیلنجز باقی ہیں وہ بہت معمولی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل بین الاقوامی قوانین کا احترام نہیں کرتا، غزہ پر جاری حملے فوری طور پر بند کیے جائیں، غزہ میں ہنگامی بنیادوں پر امداد پہنچانے کی ضرورت ہے۔