7 اکتوبر کےبعد مغربی کنارے سے گرفتار فلسطینیوں کی تعداد3200 ہوگئی : رپورٹ

Published On 27 November,2023 11:18 am

غزہ : (ویب ڈیسک ) عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے 7 اکتوبر کے بعد مغربی کنارے سے 3,200 فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے ۔

7 اکتوبر کو حماس کے حملے کےبعد مغربی کنارے سے گرفتار ہونیوالے تین ہزار دوسو شہریوں میں 200 بچے، 80 خواتین اور 41 صحافی شامل ہیں ۔

عرب میڈیا نے موجوہ اور سابق فلسطینی قیدیوں کے امورسے متعلق فلسطینی کمیشن کے اعداد و شمار کے حوالے سے ایک رپورٹ میں کہا کہ 7 اکتوبر سے مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی حصے سے گرفتار کئے گئے فلسطینیوں کی تعداد 3,200 تک پہنچ گئی ہے، ان میں 41 صحافی شامل ہیں جن میں سے 29 رپورٹر تاحال اسرائیلی قید میں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق قیدیوں میں سینکڑوں زخمی حالت میں ہیں جنہیں طبی امداد کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت 19 سال سے کم عمر کے درجنوں فلسطینیوں کو اسرائیل جیلوں سے رہا کروایا گیا ہے۔