غزہ: (ویب ڈیسک) حماس نے اسرائیل کی جانب غزہ میں سب سے بڑی سرنگ تلاش کرنے کے فخریہ اعلان پر معنی خیز ردعمل دیا ہے۔
گزشتہ روز اسرائیل نے دعویٰ کیا تھاکہ غزہ میں القسام بریگیڈز کے زیر استعمال سب سے بڑی سرنگ تلاش کرلی ہے اور یہ سرنگ 4 کلومیٹر طویل اور 165 فٹ گہرائی میں جاتی ہے جس میں بجلی کا نظام بھی موجود ہے۔
یہ سرنگ ایریز بارڈر کراسنگ اور اسرائیلی فوجی چھاؤنی کے قریب ہے، اسرائیل فوج کے مطابق حماس نے اس سرنگ کو 7 اکتوبر کے حملوں میں استعمال کیا تھا ۔
— Lembayung Senja (@Lembayungsyahdu) December 17, 2023
تاہم اب حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے سرنگ کی ویڈیو جاری کی ہے جس میں سے نکل کر مجاہدین نے اسرائیلی فوجی چھاؤنی پر حملہ کیا تھا اور کئی اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کیا تھا۔
— COGAT (@cogatonline) December 17, 2023