غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیلی فوج نے غزہ پر حملے تیز کردیے ہیں، 24 گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری سے 172 فلسطینی شہید ہوگئے۔
جنوبی غزہ میں صیہونی فوج نے رات بھر بمباری کی جس سے مزید 172 فلسطینی شہید ہوگئے، نجی ٹی وی کے نیوز ڈائریکٹر بھی اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے۔
فلسطینی حکام کا کہنا ہےکہ7 اکتوبرسےاب تک اسرائیلی حملوں میں شہدا کی تعداد 24 ہزار 620 ہوگئی ہے، 61 ہزار 830 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں، غزہ میں مواصلات کا طویل ترین بریک ڈاؤن بھی ایک ہفتے سے جاری ہے۔
اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں بھی پُرتشدد کارروائیاں بڑھا دی ہیں، طولکرم کا محاصرہ دوسرے روز بھی جاری ہے ، اسرائیلی ڈرون حملوں اور چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 11 فلسطینی شہید ہوگئے اور متعدد کو گرفتارکرلیا گیا۔