لندن: (ویب ڈیسک) امریکا کے بعد برطانیہ بھی فلسطین کی خود مختار ریاست کے قیام کے حل کے حق میں سامنے آ گیا ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیر دفاع گرانٹ شیپس نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کی فلسطین کی خود مختاری کی مخالفت مایوس کن ہے، میرے خیال میں اسرائیلی وزیر اعظم کی جانب سے ایسا بیان دراصل مایوس کن ہے۔
اس سے قبل اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی اسرائیلی وزیر اعظم کے بیان کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ فلسطینیوں کا حق ہے کہ وہ اپنی ریاست بنائیں جو سب کی جانب سے تسلیم کی جائے، اسرائیلی اور فلسطینیوں کیلئے دو ریاستی حل کو تسلیم نہ کرنا اور فلسطینی عوام کے ریاست کے حق کی نفی کرنا ناقابل قبول ہے۔
حماس کے خلاف جنگ میں اسرائیل کے اہم اتحادی امریکا نے حال ہی میں فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کا اعادہ کیا تھا جس کے ردعمل میں نیتن یاہو نے فلسطینی ریاست کے قیام کی اپنی مخالفت کا اعادہ کرتے ہوئے امریکا کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔