شارجہ: (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کے ایک مکان میں آتشزدگی کے نتیجے میں پاکستانی باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق شارجہ میں ایک اپارٹمنٹ میں آگ لگنے کی وجہ سے پاکستانی شہری اور اس کی 11 سالہ بیٹی دم گھٹنے سے چل بسی، آتشزدگی کے باعث خاندان کے 3 افراد جھلس کر زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔
شارجہ میں پاکستان کے پریس قونصلر محمد صالح کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان کو ہرممکن سفارتی امداد فراہم کی جا رہی ہے، آزمائش کی گھڑی میں پاکستانی خاندان کے ساتھ ہیں۔