دبئی: (ویب ڈیسک) رمضان المبارک کی آمد سے قبل دبئی میں بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دبئی کے حکام نے بھکاریوں کی حوصلہ شکنی کیلئے قوانین مزید سخت کر دیئے، اب بھیک مانگتے ہوئے پکڑے جانے والے کو 5 ہزار درہم جرمانہ بھرنے کے ساتھ ساتھ 3 ماہ جیل کی سزا بھی بھگتنا ہو گی۔
بھکاری گینگ چلانے پر 1 لاکھ درہم جرمانہ ہو گا اور گداگروں کو بیرون ملک سے بھرتی کرنے والے کو 6 ماہ کی جیل بھی بھگتنا پڑے گی۔
دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ گداگروں کیخلاف بڑے پیمانے پر مہم کا آغاز کر دیا، عوام سے درخواست کی ہے کہ بھیک دینے سے گریز کریں اور گداگروں کی حوصلہ شکنی کریں، آن لائن بھکاریوں سے بھی ہوشیار رہیں اور بھکاریوں کی اطلاع ٹول فری نمبر 901 پر دیں۔