دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت اور 4 یورپی ممالک کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت 4 یورپی ممالک بھارت میں 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے۔
بھارت، سوئٹزر لینڈ، ناروے، لکٹنسٹائن اور آئس لینڈ کے درمیان 16 سال مذاکرات کے بعد معاہدہ طے پایا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق معاہدے کے تحت 15 سال کے دوران بھارت میں 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئے گی۔
بتایا گیا ہے کہ سرمایہ کاری کے بدلے میں بھارت ان ممالک سے درآمد کی جانے والی صنعتی پیداوار پر عائد ٹیرف ختم کرے گا۔