چین: کوئلے کی کان میں حادثات ، 12 افراد ہلاک

Published On 12 March,2024 11:11 am

بیجنگ : (ویب ڈیسک ) چین میں 24 گھنٹوں کے دوران کوئلے کی کان کے دو الگ حادثات میں 12 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق صوبے شانزی میں کوئلے کی کان کے حادثے میں 5 افراد ہلاک اور 2 لاپتہ ہوئے، چینی صوبے انہوئی میں کوئلے کی کان میں گیس دھماکے میں 7 افراد ہلاک اور 2 لاپتہ ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق متاثرہ جگہوں پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔