ماسکو: (دنیا نیوز) روس کا جنگی طیارہ مقبوضہ یوکرینی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنگی جہاز کریمیہ کے قریب سمندر میں گر کر تباہ ہوا، جہاز کا پائلٹ بروقت جہاز سے نکلنے میں کامیاب رہا، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں تاہم خدشہ ہے کہ طیارہ کو غلطی سے روسی افواج کی جانب نشانہ بنایا گیا ہے۔