واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا میں رواں ہفتے طوفان کے وسیع سسٹم کی نشاندہی ،لاکھوں افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ، سیلاب اور برفباری کا خطرہ ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ٹیکساس سے ورجینیا تک 5کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوسکتے ہیں، اوہائیو، کینٹکی اور انڈیانا ریاستوں کے کچھ علاقوں میں شدید بارشوں کا خطرہ ہے۔
اوہائیو میں 10 سال سے زیادہ عرصے میں طوفان کے اتنے بڑے خطرے سے خبردار نہیں کیا گیا، وسطی اور مشرقی علاقے میں 1500 میل رقبے پر شدید بارشوں اور 60 سے 80 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے نقصان دہ ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
امریکی حکام نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کردیں ، عوام موسم کی تیزی سے بدلتی صوتحال پر نظر رکھیں، طوفان کا رخ بھی تبدیل ہوسکتاہے۔