غزہ: (دنیا نیوز) حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے بیٹوں کی شہادت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہادتوں سے ہمیں آزادی کی امید ملتی ہے۔
ایک بیان میں اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ پیچھے نہیں ہٹیں گے، چاہے بچے شہید اور گھر تباہ کر دیئے جائیں، میرے خاندان کے 60 افراد اور بچے شہید کیے جا چکے ہیں۔
خلیجی میڈیا کے مطابق غزہ میں عید کے روز صیہونی فوج نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے 3 جواں سال بیٹے شہید کر دیئے تھے، حازم، محمد اور عامر شاطی ایک کیمپ میں پناہ گزینوں سے عید ملنے گئے تھے۔
اسرائیل فوج نے فضا سے ان کی گاڑی پر بم برسائے، حملے میں حماس سربراہ کے کئی پوتے پوتیاں بھی شہید ہو گئے ہیں۔