غزہ :(ویب ڈیسک )اسرائیلی افواج نے غزہ میں عید کے دوسرے روز بھی بمباری جاری رہی ، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 63 فلسطینی شہید اور 45 زخمی ہوگئے،اسرائیل نے حماس کے ایک بڑے فنانسر کو بھی مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے شروع ہونے والے اسرائیلی حملوں میں اب تک 33 ہزار 545 فلسطینی شہید جبکہ 76 ہزارسے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
اسرائیلی طیاروں نے عید کے دوسرے روز بھی غزہ کے مختلف علاقوں میں بمباری کی جس کے نتیجے میں 6 افراد شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے تل الحوہ، نصیرت کیمہ اور جبالیہ کیمپ پر حملے کیے۔
خیال رہے کہ عید کے پہلے دن کئے گئے اسرائیلی حملوں میں 122 فلسطینی شہید ہوئے تھے جبکہ صہیونی افواج نے حماس لیڈر اسماعیل ہنیہ کے 3 بیٹوں اور 3 پوتوں کو بھی شہید کیا۔