لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ میں 16 ریل کمپنیوں کے ٹرین ڈرائیوروں نے تنخواہ کے تنازع پر اگلے ماہ ہڑتال کرنے کا اعلان کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کی 16 ریل کمپنیوں کے ٹرین ڈرائیور تنخواہ کے حوالے سے تنازع کا شکار ہیں جس پر ٹرین ڈرائیورز 7 مئی سے 9 مئی تک واک آؤٹ کریں گے، 6 مئی سے 6 دنوں کیلئے اوور ٹائم پر بھی پابندی ہو گی۔
اسلیف یونین نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرائیوروں کی تنخواہوں میں 5 سالوں سے اضافہ نہیں ہوا، ٹرین ڈرائیور اپنے طویل عرصے سے جاری تنخواہ کے تنازع میں اگلے ماہ ہڑتال کریں گے۔