جولیان اسانج کی فوری امریکا منتقلی کا معاملہ ٹل گیا

Published On 20 May,2024 06:15 pm

لندن: (دنیا نیوز) وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج کو کو امریکا کے حوالے کرنے کے خلاف نئی اپیل کا حق مل گیا۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جولیان اسانج کو امریکا کے حوالے کرنے کے حوالے سے لندن ہائی کورٹ نے اپیل کی اجازت دے دی، 2019 سے جیل میں قید جولیان اسانج 11-2010 میں خفیبہ امریکی معلومات افشا کرنے پر امریکا کو مطلوب ہے۔

ہائی کورٹ نے 2021 میں جولیان اسانج کو امریکا کے حوالے کرنے کا حق میں فیصلہ سنایا تھا تاہم بعد میں ہائی کورٹ نے اس دعویٰ کو مسترد کردیا تھا کہ خراب دماغی حالت کے سبب جولیان اسانج امریکی جیل میں اپنی جان لے سکتا ہے۔

برطانوی سپریم کورٹ نے بھی 2022 میں ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا تھا، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اس وقت کی ہوم سیکرٹری پریتی پٹیل نے بھی جولیان اسانج کو مریکا کے حوالے کرنے کی اجازت دی تھی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق جولیان اسانج کے وکلا کا موقف تھا کہ جولیان اسانج کے خلاف مقدمہ سیاسی محرکات کے سبب بنایا گیا۔