لندن: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ مجھ پر نامعلوم شخص کی جانب سے تیزاب پھینکا گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں شہزاد اکبر نے کہا کہ کل شام برطانیہ میں مجھ پر میرے گھر جہاں میں اپنے بچوں کے ساتھ مقیم ہوں حملہ کیا گیا، حملہ آور نے میرے اوپر تیزابی محلول پھینکا اور فرار ہو گیا۔
— Mirza Shahzad Akbar (@ShazadAkbar) November 27, 2023
انہوں نے کہا کہ پولیس اور ایمرجنسی سروسز فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں کیونکہ پہلے سے پولیس تھریٹ سے آگاہ تھی، اللہ کا شکر ہے کہ حملہ آور پوری طرح سے کامیاب نہ ہوا، میری بیوی اور بچے محفوظ ہیں، تاہم مجھے کچھ چوٹیں آئی ہیں لیکن جان کو خطرہ نہیں۔
شہزاد اکبر نے کہا کہ انشااللہ میرا حوصلہ اور عزم برقرار ہے اور رہے گا، ظالم اپنے ارادوں میں کامیاب نہیں ہوں گے اور انشااللہ جلد بے نقاب بھی ہوں گے۔