تل ابیب: (ویب ڈیسک) اسرائیل نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیرخارجہ حسین امیر عبدالہیان کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے میں ملوث ہونے کی تردید کر دی۔
عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے ایک اسرائیلی عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے میں اسرائیل کا کوئی کردار نہیں ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ’’ہیلی کاپٹر حادثے میں ہم ملوث نہیں ہیں،اس حوالے سے پائی جانے والی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔‘‘
رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی طرف سے اس افسوسناک حادثے پر تاحال سرکاری سطح پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔