امریکا: کہیں بارش، کہیں بگولوں نے تباہی مچا دی، آگ نے جنگل جلا ڈالا

Published On 03 June,2024 10:46 pm

سان فرانسسکو: (دنیا نیوز) امریکا میں کہیں بارش تو کہیں بگولوں سے تباہی، آگ نے بھی قہر مچانا شروع کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ نے 12ہزار ایکڑ رقبے کو جلا کر راکھ کر دیا، درجنوں فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

فائر فائٹرز کے مطابق سان فرانسسکو کے مشرق سے چلنے والی ہواؤں کی وجہ سے آگ مزید پھیلنے لگی ہے، متاثرہ علاقے سے شہریوں کے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

آگ بجھانے میں مصروف عمل فائر فائٹرز کا کہنا ہے کہ آگ خشک گھاس پر لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔