جکارتہ : (ویب ڈیسک ) انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں سونے کی کان بیٹھنے سے 12 افراد ہلاک ہو گئے۔
اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ جزیرے سولاویسی میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے حادثہ ہوا، حادثے میں 18 افراد لاپتہ ہیں جبکہ 5 کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث ریسکیو کے کام میں دشواری کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے اعداد و شمار کے مطابق انڈونیشیا میں 300,000 سے زیادہ لوگ کاریگری یا چھوٹے پیمانے پر سونے کی کان کنی میں کام کرتے ہیں، بہت سے لوگ غیرقانونی بغیر لائسنس یا مناسب آلات کے کام کرتے ہیں، اس طرح یہ لوگ پہلےسے سیلاب اور زلزلے سے متاثر ملک میں خود کو سنگین خطرات میں مبتلا کرلیتے ہیں۔