واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدارتی انتخابات کی تیاریاں عرج پرپہنچ گئیں، جوبائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخابی مہم میں ایک دوسرے پر لفظی وار جاری ہیں۔
امریکی اخبار نے دعویٰ کیا کہ ایک الیکشن مہم میں مالی مشکلات کا شکار تو دوسرے پر ڈالرز کی بارش ہونے لگی، ڈیمو کریٹ ڈونرز نے بائیڈن کی انتخابی مہم کیلئے 90 ملین ڈالر کی فنڈنگ روک دی، ڈیموکریٹ سپرپیک نے مباحثے میں ناقص کارکردگی پر الیکشن فنڈنگ روکنے کا فیصلہ کیا۔
ڈیموکریٹ سپرپیک نے مطالبہ کیا کہ صدر بائیڈن الیکشن سے دستبردار ہونے کا اعلان کریں، دوسری جانب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر الیکشن مہم کیلئے ڈالرز کی بارش، ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے ٹرمپ کی الیکشن مہم کیلئے بڑی فنڈنگ فراہم کردی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق تاہم ایلون مسک کی ٹرمپ کودی گئی الیکشن فنڈنگ کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں، ٹرمپ فنڈ ریزنگ میں جوبائیڈن پر سبقت حاصل کرچکے ہیں۔