ماسکو: (ویب ڈیسک ) جنوب مغربی روس کے غیر آباد علاقے میں ایک ایم آئی 28 فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار عملہ ہلاک ہو گیا۔
خبر رساں ادارے کے مطابق روس کی سرکاری خبر ایجنسی تاس نے وزارت دفاع کے ایک ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ایک ایم آئی 28 کالوگا کے علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا اور اس میں موجود عملہ بھی بچ نہ سکا۔
گورنر ولادیسلاو شاپشا کے مطابق ایک ٹاسک فورس اور امدادی کارکن جائے حادثہ پر کام کر رہے ہیں جبکہ فوجی حکام کاکہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے حادثے کی ابتدائی وجہ تکنیکی خرابی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی نیپال میں اڑان بھڑنے کے دوران مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس میں کم از 18 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ پائلٹ کو ریسکیو کرلیا گیا تھا۔