انگلینڈ میں انتہا پسندوں نے پولیس سٹیشن کو آگ لگا دی

Published On 03 August,2024 05:46 am

لندن: (دنیا نیوز) انگلینڈ میں ساؤتھ پورٹ میں چاقو زنی سے بچوں کی موت کے بعد انتہا پسندوں نے طیش میں آ کر پولیس سٹیشن کو جلانے کے ساتھ ساتھ پولیس پر پتھر برسا دیئے۔

پولیس اہلکاروں پر آگ بجھانے والے آلات سے بھی حملے کیے گئے، انتہا پسندوں کی جانب سے علاقے میں ایک گاڑی کو آگ لگا دی گئی جبکہ ساؤتھ پورٹ میں ایک پاکستانی کو بھی چاقو مار کر زخمی کر دیا گیا۔

عینی شاہد خاتون کا کہنا ہے کہ چاقو مارنے کی واردات کراسبی ٹرین سٹیشن کے قریب پیش آئی، چاقو سے حملہ کرنے والا سفید فام تھا، پولیس اور ایمبولینس 25 منٹ بعد مدد کو پہنچی۔

دوسری جانب لیورپول میں مسجد کے باہر دو حریف گروہوں کے درمیان جھگڑا بھی ہوا ہے جس کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ہے۔