غزہ: (دنیا نیوز) غزہ میں صیہونی فورسز کے حملے جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20 فلسطینی شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق مغربی کنارے کے جنین محلے میں دہشتگرد حملے میں 8 افراد ، رفاہ اور بوریج کیمپ پر اسرائیلی گولہ باری میں 6فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ تل الحوا اور خان یونس میں 6 فلسطینی صیہونی بربریت کا نشانہ بنے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق بچوں کی غذائی قلت میں جون کے مقابلے جولائی میں تقریباً 50 فیصد اضافہ ہوا ہے، یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ کا غزہ جنگ پھیلنے کے پیش نظر پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی دہشتگردی کے نتیجے میں 39 ہزار653 فلسطینی شہید اور 91 ہزار 535 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔