مکہ مکرمہ میں موسلادھار بارش، سڑکیں زیر آب، 3 افراد جاں بحق

Published On 06 August,2024 09:32 pm

ریاض: (ویب ڈیسک) مکہ مکرمہ اور گرد و نواح میں موسلادھار بارشوں کے باعث سڑکیں زیر آب آگئیں۔

سعودی محکمہ شہری دفاع کے مطابق دیہی علاقے الموسم میں 3 افراد پانی کے ریلے میں ڈوب کرجاں بحق ہوگئے، سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق عسیر، باحہ، جازان، مدینہ منورہ اور نجران میں بھی بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب مسجد الحرام میں عمرہ زائرین بارش کے دوران طواف اور عبادت میں مصروف رہے اور دعائیں بھی کیں۔ موسمیاتی مرکز نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔

قومی مرکز نے مکہ مکرمہ میں تیزہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے حوالے سے الرٹ جاری کیا تھا۔

واضح رہے حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام کی خدمت پر مامور متعدد سرکاری اداروں کے تعاون سے مسجد الحرام میں بارش کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ہنگامی سکیموں پر عمل درآمد شروع کررکھا ہے۔