بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے نئے سربراہ ڈاکٹرمحمد یونس ڈھاکہ پہنچ گئے

Published On 08 August,2024 02:32 pm

ڈھاکہ : (دنیانیوز/ویب ڈیسک ) بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس ڈھاکہ پہنچ گئے ۔

ڈاکٹر محمد یونس کی سربراہی میں بنگلہ دیش کی نئی عبوری حکومت آج حلف اٹھائے گی، حلف برداری کی تقریب ڈھاکا کے دربار ہال میں آج شام 8بجے ہوگی۔

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت ابتدائی طور پر تقریباً 15ارکان پر مشتمل ہوگی۔

ڈھاکہ پہنچنے پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد یونس نے کہا کہ طلبہ نے ملک کو بچایا ہے ، اب ہم نے ملک میں امن اور استحکام کے لیے کام کرنا ہے، ہمیں اب اس آزادی کی حفاظت کرنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بنگلہ دیش میں عبوری حکومت تشکیل، ڈاکٹر محمد یونس چیف ایڈوائزرمقرر

انہوں نے کہا کہ وطن واپس پہنچ کر خوشی محسوس ہورہی ہے، سازش کے تحت بنگلہ دیش میں اقلیتوں پر حملے کیے گئے، بنگلہ دیش کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے۔
ڈاکٹر محمد یونس نے مزید کہا کہ ملک کو مالی مشکلات سے نکالیں گے۔

نوبیل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس کو طلباعبوری حکومت کا سربراہ بنانے کی تجویز دی تھی۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد ایک ماہ سے جاری عوامی مظاہروں اور دباؤ کے بعد مستعفی ہوکر ملک سے فرار ہوگئیں تھیں جس کے بعد فوج نے اقتدار سنبھالا اور طلبہ تحریک کے مطالبے پر عبوری حکومت تشکیل دے دی گئی۔