نیویارک: (دنیا نیوز) امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کا اسرائیلی ہم منصب یووگیلنٹ سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹیلیفونک رابطے کے دوران لائیڈ آسٹن اور یووگیلنٹ نے علاقائی عدم استحکام اور غزہ میں جنگ بندی پر تبادلہ خیال کیا۔
امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ایران کے اسرائیل پر ممکنہ حملے کی منصوبہ بندی کو مانیٹر کر رہے ہیں، اسرائیل کے دفاع کیلئے پورے خطے میں امریکا اچھی پوزیشن پر ہے۔
لائیڈآسٹن نے کہا کہ خطے میں امریکی اہلکاروں کی حفاظت کیلئے دفاعی انتظامات مکمل ہیں۔