انقرہ: (ویب ڈیسک) ترکیہ کے شہر استنبول میں 2 میٹرو بسوں میں تصادم سے ایک شخص ہلاک اور 38 افراد زخمی ہو گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق استنبول کے گورنر کے دفتر نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ استنبول کے ضلع کوکوکسیک میس میں رش کے اوقات میں پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 38 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔
میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ڈرائیور نے لاپروائی کے باعث سڑک کی تعمیر کی وارننگ پر توجہ نہیں دی اور بس غلط لین میں داخل ہوگئی اور سامنے تعمیراتی کام میں مصروف گاڑی سے ٹکر ہونے سے بچنے کے لئے دوسری میٹروبس سے جا ٹکرائی۔