نیویارک: (دنیا نیوز) امریکی شہر نیویارک میں فلسطین اور لبنان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے شہر ی سڑکوں پر نکل آئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں کے خلاف احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے پلے کارڈ ز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل مخالف نعرے درج تھے۔
احتجاج کے دوران شرکاء نے فلسطین اور لبنان میں فوری طور پر جنگ روکنے کا مطالبہ کیا جبکہ پولیس نے درجنوں مظاہرین کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔