غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیل کے غزہ کے نہتے مسلمانوں پر وحشیانہ حملے جاری، 24 گھنٹوں میں پناہ گزین کیمپوں اور گھروں پر حملوں میں 37 فلسطینی شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق دیر البلاح میں اسرائیلی فضائی کے حملے میں ماں بچے سمیت شہید ہوگئی جبکہ نصیرات پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی بمباری سے 12 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔
رفاہ میں ایک گھر پر فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد شہید ہوگئے، صیہونی فوج کی مقبوضہ مغربی کنارے میں کارروائیاں، راہگیروں کو گولی مار کا زخمی کر دیا۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کا جنین میں مختلف ہسپتالوں کا محاصرہ، سرکاری ایمبولینس اور وارڈز کی تلاشی لی گئی، شہداء کی مجموعی تعداد 41 ہزار 495 ہوگئی، 96 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔