دہشتگردی کے خطرات،ماسکو فارمیٹ کنسلٹیشنز کا افغان حکومت کو انتباہ

Published On 08 October,2024 10:56 am

ماسکو: (دنیا نیوز) خطے میں بڑھتے دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر ماسکو فارمیٹ کنسلٹیشنز نے افغان حکام کو انتباہ جاری کردیا۔

ماسکو کنسلٹیشنز کیا جانب سے جاری انتباہ میں کہا گیا ہے کہ عبوری افغان حکومت تمام دہشت گرد گروپوں کے ہاتھوں افغانستان کو پڑوسیوں اور وسیع خطے کے خلاف استعمال ہونے سے روکے۔

افغان عبوری حکومت کو ماسکو فارمیٹ کے مشورے پر غور کرنا چاہیے، ماسکو فارمیٹ کے بیان پر عمل نہ کرنے سے افغان حکام کے لیے سفارت کاری کے قیمتی مواقع ضائع ہونے کا خطرہ ہے۔

روس، ایران، چین اور وسطی ایشیائی ممالک جیسی علاقائی طاقتیں افغانستان سے بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے خطرات پر پہلے ہی تشویش کا اظہار کر چکی ہیں۔

افغان طالبان اپنے چیلنجز کو خود حل کرنےکو یقینی بنائیں، افغان حکومت کو خواتین کے تعلیم کے حق کو برقرار رکھنے پر توجہ دینی ہو گی،افغانستان استحکام اور سلامتی کی خاطر خطے میں امن اور تعاون کو فروغ دے، افغانستان عالمی امن میں اپنا کردار ادا کرے۔ 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے