گرین لینڈ کے 57.3 فیصد مکین امریکہ کا حصہ بننے پر متفق

Published On 15 January,2025 03:20 am

نوک: (ویب ڈیسک) گرین لینڈ کے 57.3 فیصد مکین امریکہ کا حصہ بننے پر متفق ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گرین لینڈ کو امریکا کے ساتھ شامل کرنے خواہش کے بعد پیٹریاٹ پولنگ فاؤنڈیشن کی جانب سے کرائے گئے سروے میں گرین لینڈ کے 57.3 فیصد مکینوں نے گرین لینڈ کے امریکا کا حصہ بننے کی حمایت کی۔

مقامی میڈیا کے مطابق پیٹریاٹ پولنگ فاؤنڈیشن کی طرف سے کرائے گئے سروے کے مطابق صرف 37.4 فیصد شرکاء نے ممکنہ الحاق کی مخالفت کی، 5.3 فیصد افراد نے ابھی کوئی فیصلہ نہ کرنے کا بتایا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں گرین لینڈ اور پاناما کینال کے جزیرے کو حاصل کرنے کے لئے فوجی کارروائی کو مسترد کرنے سے بھی انکار کر دیا اور کہا کہ میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ ہمیں اقتصادی تحفظ کے لیے ان کی ضرورت ہے، میں فوجی کارروائی نہ کرنے کے اپنے عزم کا اعلان نہیں کروں گا، ہمیں ایسا کچھ کرنا پڑ سکتا ہے۔

یاد رہے کہ گرین لینڈ کی آبادی صرف 57 ہزار افراد پر مشتمل ہے، اس کا تعلق ڈنمارک سے ہے لیکن اسے خود حکمرانی کرنے کا حق حاصل ہے، یہ معدنیات، تیل اور قدرتی گیس کا ذخیرہ رکھتا ہے لیکن اس کی سست ترقی نے اس کی معیشت کو ماہی گیری اور ڈنمارک سے ملنے والی سالانہ سبسڈی پر انحصار کرنے والا بنا رکھا ہے۔