سعودی وزیر دفاع کا امریکی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر تبادلہ خیال

Published On 17 February,2025 03:00 am

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیرد فاع نے اپنے امریکی ہم منصب کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی، دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور امریکا کے تعلقات، دفاعی شعبے میں سٹریٹجک تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی مفادات کے حصول کے لئے تعاون کے فروغ کے ساتھ ساتھ عالمی امن اور سکیورٹی کی بنیادیں قائم کرنے کی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔