واشنگٹن: (دنیا نیوز) اہل غزہ کی آباد کاری کے معاملے پر امریکی اور اسرائیلی منافقت پھر عیاں ہوگئی۔
امریکا کی سوڈان سمیت تین افریقی ممالک سے بات چیت کا انکشاف ہوا ہے، امریکی اور اسرائیلی حکام نے مشرقی افریقہ کے تین ممالک کے ساتھ رابطہ کیا جس کا مقصد اہل غزہ کی آباد کاری کیلئے ان ممالک کی اراضی استعمال میں لانا ہے۔
امریکی حکام نے بتایا سوڈان، صومالیہ اور صومالی لینڈ تین ممالک میں شامل ہیں، سوڈان نے امریکی اور اسرائیلی حکام کی جانب سے رابطے کی تصدیق کردی۔