غزہ: (دنیا نیوز) دہشت گرد اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی جاری رہی۔
اسرائیل نے جنوبی غزہ پرحملہ کر کے مزید 10فلسطینی شہید کر دیئے، صیہونی فورسز کی شمالی علاقوں پر مسلسل بمباری بھی جاری رہی، خان یونس پراسرائیلی حملےمیں7بچوں سمیت 10 فلسطینی شہید ہوگئے، جنگ میں فلسطینی شہدا کی مجموعی تعداد 50 ہزار 886 ہوگئی۔
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی چھاپوں میں کئی فلسطینی گرفتار کر لئے گئے، اسرائیلی فوج نے جنین پناہ گزین کیمپ میں متعدد فلسطینیوں کے گھروں کو بھی جلادیا۔
سعودی عرب نے فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بے دخل کرنے کی تجویزمسترد کردی، سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ میں فوری و مستقل بنیادوں پر جنگ بندی ہونی چاہئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کےشہریوں کو امداد سے محروم کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔