ایران کے شہر بندر عباس کی پورٹ میں دھماکہ، جاں بحق افراد کی تعداد 65 ہوگئی

Published On 29 April,2025 02:38 am

بندر عباس: (دنیا نیوز) ایران کے شہر بندر عباس کی رجائی پورٹ پر دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 65 ہوگئی، 1200 سے زائد زخمی ہیں۔

دھماکے کے باعث لگی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا، ،روس نے آگ پر قابو پانے کے لئے طیارے ایران بھیج دیئے، ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے دھماکے کی مکمل چھان بین کا حکم دے دیا۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے حکم دیا کہ واقعہ میں جوبھی ملوث ہو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔