تہران: (دنیا نیوز) ایران نے قاسم بصیر نامی بیلسٹک میزائل تیار کرلیا۔
ایرانی وزیردفاع عزیز ناصر زادہ نے ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میزائل1200کلو میٹر تک مار کرنے کی صلاحیت سے لیس ہے، ایران پر حملہ کیاگیا تو بھر پور جواب دیا جائے گا، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو دھمکیوں سے گریزکریں۔
عزیز ناصر زادہ نے مزید کہا کہ ایران پر حملے کا ردعمل بڑاخوفناک ہوگا، امریکا یا یہودی رجیم نے کسی مہم جوئی کی کوشش کی تو خطے میں امریکی ہوائی اڈوں اور فورسز کو نشانہ بنایا جائے گا۔
ایرانی وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ خطے کے ممالک ہمارے بھائی ہیں لیکن امریکی بیس ایران کا ٹارگٹ ہیں۔