ترکیہ ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے: ترک صدر اردوان

Published On 12 May,2025 10:28 pm

انقرہ: (دنیا نیوز) ترک صدر طیب اردوان نے پاکستان بھارت جنگ بندی کا خیر مقدم کیا ہے۔

ترک صدر طیب اردوان نے کہا کہ ترکیہ نے دشمن کا مقابلہ کرنے میں پاکستان کا ساتھ دیا، پاکستانی وزیراعظم سے کشیدگی کے موقع پر رابطہ کیا۔

طیب اردوان نے کہا کہ دونوں فریقوں پر زور دیا کہ وہ مزید اشتعال انگیزی سے گریز کریں، ترکیہ علاقائی تنازعات حل کرنے کیلئے کردار ادا کر رہا ہے۔

ترک صدر اردوان نے کہا کہ پاک بھارت جنگ بندی پر مطمئن ہوں، اردوان ترکیہ ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، پاکستانی عوام سے کہتے ہیں وہ متحد ہوجائیں۔