ایران کا یورینیم افزودگی ختم کرنے کے اصرار پر جوہری معاہدہ ختم کرنے کا اعلان

Published On 24 May,2025 01:23 am

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ یورینیم افزودگی ختم کرنے پر اصرار کیا تو جوہر ی معاہدہ نہیں کریں گے۔

ایران امریکا جوہری مذاکرات کا پانچواں دور ہوا، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکی حکام چاہتے ہیں ہمیں افزودگی بند کر دینی چاہئے، جوہری پروگرام اور یورینیم کی افزودگی جاری رکھیں گے۔

عباس عراقچی نے مزید کہا کہ ایٹمی ہتھیار بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن ایسا کرنے کی خواہش نہیں۔