صیہونی دہشتگردوں کے اہل غزہ پر وحشیانہ حملے، مزید 76 فلسطینی شہید

Published On 24 May,2025 01:39 am

غزہ: (دنیا نیوز) صیہونی دہشتگردوں کے اہل غزہ پر وحشیانہ حملے جاری ہیں۔

چوبیس گھنٹے میں مزید 76 فلسطینی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے، شہادتوں کی مجموعی تعداد 53 ہزار 800 سے زائد ہوگئی، فرانس، برطانیہ اور کینیڈا نے فلسطینیوں کی حمایت اور اہل غزہ پر اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کی۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو بوکھلا ہٹ کا شکار ہوگئے انہوں نے کہا کہ میکرون، کیئر سٹارمر اور مارک کارنے انسانیت سے عاری انسان ہیں، ان کو انصاف اور انسانیت کی سمجھ نہیں ہے، یورپی رہنما حماس کے پراپیگنڈے سے دھوکہ کھا گئے ہیں۔