غزہ میں جس امداد کی اجازت دی گئی وہ آٹے میں نمک کے برابر ہے: اقوام متحدہ

Published On 24 May,2025 03:19 am

نیویارک: (دنیا نیوز) سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ میں جس امداد کی اجازت دی گئی وہ آٹے میں نمک کے برابر ہے۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا کہ فلسطینیوں کو بھوکا اور بنیادی ضروریات سے محروم کیا جا رہا ہے،غزہ میں خوراک، طبی امداد پہنچانے کی محدود کوشش جاری ہے، امداد کا تیزی سے داخلہ نہ ہوا تو مزید اموات ہوں گی۔

انتونیو گوتریس نے غزہ کی صورتحال پر اسرائیل پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی کارروائیاں تباہ کن ہیں، ہلاکتیں اور تباہی ناقابل برداشت ہیں، غزہ کا 80فیصد علاقہ فلسطینیوں کیلئے نوگو زون بن چکا، فلسطینیوں پر ظلم پر دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔