مقبوضہ کشمیر میں بھی بھارت کو جواب دینے پر پاکستان کے حق میں پوسٹر چسپاں

Published On 24 May,2025 10:50 pm

سری نگر:(دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھی بھارت کو جواب دینے پر پاکستان کے حق میں پوسٹر چسپاں کردیے گئے۔

کشمیر میڈیا کے ذرائع کے مطابق پوسٹرز پر پاکستانی پرچم ، فیلڈ مارشل کی تصاویر بھی موجود ہیں جبکہ رافیل سمیت دیگربھارتی طیاروں کو مارگرانے والے جے10سی لڑاکا طیارے کی تصاریر بھی آویزاں کی گئیں ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پوسٹر سری نگر اور دیگر علاقوں میں دیواروں،ستونوں اور کھمبوں پر چسپاں کیے گئے، جس کے متن میں لکھا گیا ہے کہ بھارتی فوجی جارحیت پر پاکستان کے منہ توڑ جواب نے کشمیریوں کے دل جیت لیے۔

علاوہ ازیں پوسٹر کے متن میں یہ بھی لکھا گیا کہ مکمل پیشہ ورانہ مہارت سے لیس پاکستان کی مسلح افواج تعریف کی مستحق ہیں، پاک افواج نے بھارتی فوجی صلاحیت کا پول کھول دیا ہے۔